کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
مکاتب کرنے کا بیان
باب
ہدیہ قبول کرنے کا بیان
حدیث نمبر
2401
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ قَالَ سَمِعْتُهُ مِنْهُ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا أَرَادَتْ أَنْ تَشْتَرِيَ بَرِيرَةَ وَأَنَّهُمْ اشْتَرَطُوا وَلَائَهَا فَذُکِرَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اشْتَرِيهَا فَأَعْتِقِيهَا فَإِنَّمَا الْوَلَائُ لِمَنْ أَعْتَقَ وَأُهْدِيَ لَهَا لَحْمٌ فَقِيلَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذَا تُصُدِّقَ عَلَی بَرِيرَةَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُوَ لَهَا صَدَقَةٌ وَلَنَا هَدِيَّةٌ وَخُيِّرَتْ قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ زَوْجُهَا حُرٌّ أَوْ عَبْدٌ قَالَ شُعْبَةُ سَأَلْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ عَنْ زَوْجِهَا قَالَ لَا أَدْرِي أَحُرٌّ أَمْ عَبْدٌ
محمد بن بشار غندر شعبہ عبدالرحمن بن قاسم قاسم حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو خریدنے کا ارادہ کیا اور اس کے مالکوں نے شرط کی کہ ولاء ہم لیں گے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے یہ بیان کیا گیا تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم اسے خرید لو اور آزاد کردو اس لیے کہ ولاء اسی کو ملے گی جو آزاد کرے اور بریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے پاس گوشت ہدیہ بھیجا گیا تو نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا یہ بریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو صدقہ میں ملا تھا اس کے لیے تو یہ صدقہ ہے لیکن میرے لیے ہدیہ ہے اور بریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو ان کے شوہر کے متعلق اختیار دیا گیا عبدالرحمن نے پوچھا اس کا شوہر غلام تھا یا آزاد شعبہ نے بیان کیا میں نے عبدالرحمن سے بریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے شوہر کے متعلق دریافت کیا تو کہا میں نہیں جانتا کہ وہ آزاد تھا یا غلام-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment