کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
مکاتب کرنے کا بیان
باب
ہدیہ قبول کرنے کا بیان
حدیث نمبر
2402
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَبُو الْحَسَنِ أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَقَالَ عِنْدَکُمْ شَيْئٌ قَالَتْ لَا إِلَّا شَيْئٌ بَعَثَتْ بِهِ أُمُّ عَطِيَّةَ مِنْ الشَّاةِ الَّتِي بَعَثْتَ إِلَيْهَا مِنْ الصَّدَقَةِ قَالَ إِنَّهَا قَدْ بَلَغَتْ مَحِلَّهَا
محمد بن مقاتل ابوالحسن خالد بن عبدﷲ خالد حذاء حفصہ بنت سیرین ام عطیہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتی ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کے پاس تشریف لائے اور پوچھا کیا تمہارے پاس کچھ (کھانے کو) ہے؟ حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے جواب دیا- نہیں لیکن ام عطیہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کا بھیجا ہوا بکری کا وہ گوشت ہے جو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو بھیجا تھا آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا صدقہ تو اپنی جگہ پر پہنچ گیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment