Wednesday, February 16, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2409


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
مکاتب کرنے کا بیان
باب
ہبہ میں گواہ مقرر کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2409
حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ عَامِرٍ قَالَ سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا وَهُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ يَقُولُ أَعْطَانِي أَبِي عَطِيَّةً فَقَالَتْ عَمْرَةُ بِنْتُ رَوَاحَةَ لَا أَرْضَی حَتَّی تُشْهِدَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَی رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنِّي أَعْطَيْتُ ابْنِي مِنْ عَمْرَةَ بِنْتِ رَوَاحَةَ عَطِيَّةً فَأَمَرَتْنِي أَنْ أُشْهِدَکَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ أَعْطَيْتَ سَائِرَ وَلَدِکَ مِثْلَ هَذَا قَالَ لَا قَالَ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَاعْدِلُوا بَيْنَ أَوْلَادِکُمْ قَالَ فَرَجَعَ فَرَدَّ عَطِيَّتَهُ
حامد بن عمر ابوعوانہ حصین عامر نعمان بن بشیر روایت کرتے ہیں کہ مجھ کو میرے والد نے کچھ عطیہ دیا عمرہ بنت رواحہ نے کہا میں راضی نہیں ہوں گی جب تک کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کو گواہ نہ بنا دو تو انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے کو جو عمرہ بنت رواحہ کے بطن سے ہے ایک عطیہ دیا تو عمرہ نے مجھ کو حکم دیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کہ میں آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو گواہ مقرر کردوں آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا اسیا ہی تمام بچوں کو تو نے دیا ہے میں نے کہا نہیں آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ﷲ سے ڈرو اور اپنی اولاد کے درمیان عدل کا لحاظ رکھو انہوں نے وہ ہبہ واپس کرا لیا اور ان کے بیٹے نے واپس کردیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment