کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
مکاتب کرنے کا بیان
باب
عورت کا اپنے شوہر کے علاوہ کسی کو ہبہ کرنا۔
حدیث نمبر
2414
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ عَنْ اللَّيْثِ عَنْ يَزِيدَ عَنْ بُکَيْرٍ عَنْ کُرَيْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ مَيْمُونَةَ بِنْتَ الْحَارِثِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّهَا أَعْتَقَتْ وَلِيدَةً وَلَمْ تَسْتَأْذِنْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا کَانَ يَوْمُهَا الَّذِي يَدُورُ عَلَيْهَا فِيهِ قَالَتْ أَشَعَرْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنِّي أَعْتَقْتُ وَلِيدَتِي قَالَ أَوَفَعَلْتِ قَالَتْ نَعَمْ قَالَ أَمَا إِنَّکِ لَوْ أَعْطَيْتِهَا أَخْوَالَکِ کَانَ أَعْظَمَ لِأَجْرِکِ وَقَالَ بَکْرُ بْنُ مُضَرَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ بُکَيْرٍ عَنْ کُرَيْبٍ إِنَّ مَيْمُونَةَ أَعْتَقَتْ
یحییٰ بن بکیر لیث یزید بن بکیر کریب (ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے غلام) میمونہ بنت حارث سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک لونڈی آزاد کردی اور نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے اجازت نہیں لی جب ان کی باری کا دن آیا تو انہوں نے عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کیا آپ کو معلوم ہے کہ میں نے اپنی لونڈی کو آزاد کردیا آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا تم آزاد کر چکی ہو؟ انہوں نے کہا ہاں! آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر تم اسے اپنے ماموں کو دے دیتیں تو تمہیں زیادہ ثواب ہوتا بکر بن مضر نے بواسطہ عمرو بکیر کریب روایت کیا کہ میمونہ نے آزاد کردیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment