Wednesday, February 16, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2424


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
مکاتب کرنے کا بیان
باب
قبضہ کی ہوئی یا بغیر قبضہ کی ہوئی اور تقسیم کی ہوئی اور بغیر تقسیم کی ہوئی چیز کے ہبہ کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2424
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَارِبٍ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ بِعْتُ مِنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعِيرًا فِي سَفَرٍ فَلَمَّا أَتَيْنَا الْمَدِينَةَ قَالَ ائْتِ الْمَسْجِدَ فَصَلِّ رَکْعَتَيْنِ فَوَزَنَ قَالَ شُعْبَةُ أُرَاهُ فَوَزَنَ لِي فَأَرْجَحَ فَمَا زَالَ مَعِي مِنْهَا شَيْئٌ حَتَّی أَصَابَهَا أَهْلُ الشَّأْمِ يَوْمَ الْحَرَّةِ
محمد بن بشار غندر شعبہ محارب جابر بن عبدﷲ روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے ہاتھ اونٹ ایک سفر میں بیچا جب ہم مدینہ آئے تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مسجد میں جا کر دو رکعت نماز پڑھ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی قیمت تول کردی شعبہ نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے جھکتی ہوئی تول کردی اور اس میں سے کچھ میرے پاس برابر رہتا یہاں تک کہ یوم حرہ میں اہل شام نے اس کو چھین لیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment