Wednesday, February 16, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2429


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
مکاتب کرنے کا بیان
باب
اگر کسی شخص کو کوئی ہدیہ دیا جائے اور اس کے پاس کچھ لوگ بیٹھے ہوئے ہوں تو وہی اس کا مستحق ہے۔
حدیث نمبر
2429
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ کَانَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَکَانَ عَلَی بَکْرٍ لِعُمَرَ صَعْبٍ فَکَانَ يَتَقَدَّمُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَقُولُ أَبُوهُ يَا عَبْدَ اللَّهِ لَا يَتَقَدَّمُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَدٌ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعْنِيهِ فَقَالَ عُمَرُ هُوَ لَکَ فَاشْتَرَاهُ ثُمَّ قَالَ هُوَ لَکَ يَا عَبْدَ اللَّهِ فَاصْنَعْ بِهِ مَا شِئْتَ
عبد ﷲ بن محمد ابن عیینہ عمرو ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے اور وہ حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے ایک سرکش اونٹ پر سوار تھے اور وہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی سواری سے آگے بڑھ جاتا تو حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے کہ اے عبدﷲ کوئی شخص نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے آگے نہ بڑھے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے فرمایا کہ اس کو میرے ہاتھ بیچ دو حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا یہ تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ہی کا ہے چناچہ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو خرید لیا آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے عبدﷲ یہ تمہارا ہے جو چاہو کرو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment