کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
مکاتب کرنے کا بیان
باب
مشرکوں کے ہدیہ کا قبول کرنا۔
حدیث نمبر
2433
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ قَتَادَةَ حَدَّثَنَا أَنَسٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أُهْدِيَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جُبَّةُ سُنْدُسٍ وَکَانَ يَنْهَی عَنْ الْحَرِيرِ فَعَجِبَ النَّاسُ مِنْهَا فَقَالَ وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَمَنَادِيلُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فِي الْجَنَّةِ أَحْسَنُ مِنْ هَذَا وَقَالَ سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ إِنَّ أُکَيْدِرَ دُومَةَ أَهْدَی إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
عبد ﷲ بن محمد یونس بن محمد شیبان قتادہ انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس ایک ریشمی جبہ تحفہ میں بھیجا گیا اور آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم حریر (ریشم) کے استعمال سے منع فرماتے تھے لوگ اس جبہ سے بہت خوش ہوئے تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں محمد کی جان ہے سعد بن معاذ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے رومال جنت میں اس سے بہتر ہوں گے اور سعید نے بواسطہ قتادہ انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کیا کہ اکیدر دومہ نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں تحفہ بھیجا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment