کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
مکاتب کرنے کا بیان
باب
مشرکوں کے ہدیہ کا قبول کرنا۔
حدیث نمبر
2434
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ يَهُودِيَّةً أَتَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَاةٍ مَسْمُومَةٍ فَأَکَلَ مِنْهَا فَجِيئَ بِهَا فَقِيلَ أَلَا نَقْتُلُهَا قَالَ لَا فَمَا زِلْتُ أَعْرِفُهَا فِي لَهَوَاتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
عبد ﷲ بن عبدالوہاب خالد بن حارث شعبہ ہشام بن زید انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک یہودی عورت زہر آلود بکری لے کر آئی اس میں سے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے کھا لیا اس عورت کو نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا اور آپ سے کہا گیا کہ کیوں نہ ہم اسے قتل کردیں آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نہیں میں اس کا اثر نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے تالو میں برابر دیکھتا رہا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment