کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
مکاتب کرنے کا بیان
باب
کسی کے لیے جائز نہیں ہے کہ اپنے ہبہ اور صدقہ میں رجوع کرے۔
حدیث نمبر
2440
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ قَزَعَةَ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ حَمَلْتُ عَلَی فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَأَضَاعَهُ الَّذِي کَانَ عِنْدَهُ فَأَرَدْتُ أَنْ أَشْتَرِيَهُ مِنْهُ وَظَنَنْتُ أَنَّهُ بَائِعُهُ بِرُخْصٍ فَسَأَلْتُ عَنْ ذَلِکَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَا تَشْتَرِهِ وَإِنْ أَعْطَاکَهُ بِدِرْهَمٍ وَاحِدٍ فَإِنَّ الْعَائِدَ فِي صَدَقَتِهِ کَالْکَلْبِ يَعُودُ فِي قَيْئِهِ
یحییٰ بن قزعہ مالک زید بن اسلم اسلم حضرت عمر بن خطاب سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے ایک گھوڑا ایک شخص کو خدا کی راہ میں سواری کے لیے دیا جس کے پاس وہ گھوڑا تھا اس نے اس کو خراب کردیا میں نے چاہا کہ اس کو اس سے خرید لوں اور میں نے گمان کیا کہ وہ اس کو سستا بیچ دے گا میں نے اس کے متعلق نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے دریافت کیا آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو نہ خریدو اگرچہ وہ تمہیں ایک درہم میں دے دے اس لیے کہ صدقہ دے کر واپس لینے والا اس کتے کی طرح ہے جو قےکرکے پھر اس کو چاٹتا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment