Wednesday, February 16, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2483


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
گواہیوں کا بیان
باب
حاکم کا مدعی سے پوچھنا کہ کیا تیرے پاس کوئی گواہ ہے؟
حدیث نمبر
2483
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ حَلَفَ عَلَی يَمِينٍ وَهُوَ فِيهَا فَاجِرٌ لِيَقْتَطِعَ بِهَا مَالَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ لَقِيَ اللَّهَ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ قَالَ فَقَالَ الْأَشْعَثُ بْنُ قَيْسٍ فِيَّ وَاللَّهِ کَانَ ذَلِکَ کَانَ بَيْنِي وَبَيْنَ رَجُلٍ مِنْ الْيَهُودِ أَرْضٌ فَجَحَدَنِي فَقَدَّمْتُهُ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَکَ بَيِّنَةٌ قَالَ قُلْتُ لَا قَالَ فَقَالَ لِلْيَهُودِيِّ احْلِفْ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِذًا يَحْلِفَ وَيَذْهَبَ بِمَالِي قَالَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَی إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا إِلَی آخِرِ الْآيَةِ
محمد ابومعاویہ اعمش شقیق عبدﷲ بن مسعود رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے جھوٹی قسم کھائی تاکہ اس کے ذریعہ سے کسی مسلمان کا مال ہضم کر لے تو وہ ﷲ سے اس حال میں ملے گا کہ اس پر ﷲ ناراض ہوگا اشعث بن قیس نے یہ سن کا کہا بخدا یہ حدیث تو میرے متعلق ہے میرے اور ایک یہودی کے درمیان ایک زمین کے متعلق جھگڑا تھا اس نے میرے حق کا انکار کیا- تو میں اس کو نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں لے کر آیا آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کیا تیرے پاس کوئی گواہ ہے؟ میں نے عرض کیا نہیں پھر آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے یہودی سے فرمایا تو قسم کھا میں نے عرض کیا یا رسول ﷲ! وہ تو قسم کھا لے گا اور میرا مال ہضم کر جائے گا- تو ﷲ تعالیٰ نے یہ آیت (إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا) آخر تک نازل فرمائی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment