Tuesday, March 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:100, Total Hadith no: 2636

حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ جَعَلَ الْمُهَاجِرُونَ وَالْأَنْصَارُ يَحْفِرُونَ الْخَنْدَقَ حَوْلَ الْمَدِينَةِ وَيَنْقُلُونَ التُّرَابَ عَلَی مُتُونِهِمْ وَيَقُولُونَ نَحْنُ الَّذِينَ بَايَعُوا مُحَمَّدَا عَلَی الْإِسْلَامِ مَا بَقِينَا أَبَدَا وَالنَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُجِيبُهُمْ وَيَقُولُ اللَّهُمَّ إِنَّه لَا خَيْرَ إِلَّا خَيْرُ الْآخِرَهْ فَبَارِکْ فِي الْأَنْصَارِ وَالْمُهَاجِرَهْ

ابو معمر، عبدالوارث، عبدالعزیز، حضرت انس سے روایت کرتے ہیں کہ مہاجرین و انصار مدینہ کے گرد خندق کھودتے، اپنی پیٹھ پر مٹی لادتے، اور یہ کہتے جاتے ہم وہ ہیں جنہوں نے محمد صلعم سے جہاد اسلامی کی بیعت کی ہے، جب تک زندہ ہیں مسلمان رہیں گے، اور رسول ﷲ ان کو جواب دیتے جاتے، اے میرے ﷲ آخرت کی بھلائی کے سوا کوئی بھلائی نہیں، پس تو مہاجرین اور انصار میں برکت عطا فرما



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = جہاداورسیرت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم
باب = خندق کھودنے کا بیان
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  100
ٹوٹل حدیث نمبر  2636


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment