Tuesday, March 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:84, Total Hadith no: 2620

قال اللیث حدثنی جعفر بن ربیعہ عن عبدالرحمن بن ھرمز قال سمعت ابا ھریرہ عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال قَالَ سُلَيْمَانُ لَأَطُوفَنَّ اللَّيْلَةَ عَلَی تِسْعِينَ امْرَأَةً کُلُّهُنَّ تَأْتِي بِفَارِسٍ يُجَاهِدُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَقَالَ لَهُ صَاحِبُهُ قُلْ إِنْ شَائَ اللَّهُ فَلَمْ يَقُلْ إِنْ شَائَ اللَّهُ فَطَافَ عَلَيْهِنَّ جَمِيعًا فَلَمْ يَحْمِلْ مِنْهُنَّ إِلَّا امْرَأَةٌ وَاحِدَةٌ جَائَتْ بِشِقِّ رَجُلٍ وَايْمُ الَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَوْ قَالَ إِنْ شَائَ اللَّهُ لَجَاهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فُرْسَانًا أَجْمَعُونَ

لیث کا قول ہے کہ مجھے سے جعفر بن ربیعہ نے عبدالرحمن بن ہرمزسے نقل کیا وہ کہتے تھے، کہ میں نے حضرت ابوہریرہ کو رسول ﷲ سے یہ روایت کرتے سنا کہ آپ نے فرمایا سلیمان بن داؤد علیھما السلام نے ایک دن کہا تھا، کہ میں آ ج کی رات، سویا ننانوے عورتوں کے پاس جاؤں گا، اور وہ عورتیں ایک ایک شہسوار پیدا کریں گی، جو خدا کی راہ میں جہاد کرے گا- تو ان سے ان کے ایک ساتھی نے کہا کہ انشاء ﷲ کہو، مگر انہوں نے انشاء ﷲ نہیں کہا، ان میں سے اگرچہ صرف ایک عورت حاملہ ہوئی، لیکن اس نے بھی آدھا بچہ جنا، قسم ہے اس کی جس کے قبضہ میں محمد کی جان ہے اگر وہ انشاء ﷲ کہہ لیتے تو سب عورتوں کے بچے پیدا ہوتے، اور بے شک وہ سب جانباز بہادر ہوکر ﷲ کی راہ میں جہاد کرتے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = جہاداورسیرت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم
باب = جہاد کیلئے اولاد کی آرزو کرنے والے کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  84
ٹوٹل حدیث نمبر  2620


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment