Friday, March 18, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:171, Total Hadith no: 2707

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَهْلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ جُرْحِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ فَقَالَ جُرِحَ وَجْهُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَکُسِرَتْ رَبَاعِيَتُهُ وَهُشِمَتْ الْبَيْضَةُ عَلَی رَأْسِهِ فَکَانَتْ فَاطِمَةُ عَلَيْهَا السَّلَام تَغْسِلُ الدَّمَ وَعَلِيٌّ يُمْسِکُ فَلَمَّا رَأَتْ أَنَّ الدَّمَ لَا يَزِيدُ إِلَّا کَثْرَةً أَخَذَتْ حَصِيرًا فَأَحْرَقَتْهُ حَتَّی صَارَ رَمَادًا ثُمَّ أَلْزَقَتْهُ فَاسْتَمْسَکَ الدَّمُ

عبد ﷲ بن مسلمہ، عبدالعزیز بن ابی حازم، سہل رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ان سے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے زخم کی بابت جو احد کے دن آپ کے لگا تھا، پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا چہرہ مبارک زخمی ہوگیا تھا، اور آپ کے آگے کے دانت ٹوٹ گئے تھے، اور خود آپ کے سر اقدس پر توڑ دیا گیا تھا، حضرت فاطمہ رضی ﷲ عنھا خو ن دھوتی تھیں اور حضرت علی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ پانی ڈالتے تھے، جب حضرت فاطمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے دیکھا کہ خون پڑھتا ہی جارہا ہے، تو انہوں نے ایک ٹاٹ کا ٹکڑا لیا اور اس کو جلا کر خاکستر کر کے آپ کے زخم میں بھر دیا، جس سے خون رک گیا



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = جہاداورسیرت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم
باب = خود پہننے کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  171
ٹوٹل حدیث نمبر  2707


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment