Friday, March 18, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:159, Total Hadith no: 2695

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْتَقَی هُوَ وَالْمُشْرِکُونَ فَاقْتَتَلُوا فَلَمَّا مَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی عَسْکَرِهِ وَمَالَ الْآخَرُونَ إِلَی عَسْکَرِهِمْ وَفِي أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ لَا يَدَعُ لَهُمْ شَاذَّةً وَلَا فَاذَّةً إِلَّا اتَّبَعَهَا يَضْرِبُهَا بِسَيْفِهِ فَقَالَ مَا أَجْزَأَ مِنَّا الْيَوْمَ أَحَدٌ کَمَا أَجْزَأَ فُلَانٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَا إِنَّهُ مِنْ أَهْلِ النَّارِ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ أَنَا صَاحِبُهُ قَالَ فَخَرَجَ مَعَهُ کُلَّمَا وَقَفَ وَقَفَ مَعَهُ وَإِذَا أَسْرَعَ أَسْرَعَ مَعَهُ قَالَ فَجُرِحَ الرَّجُلُ جُرْحًا شَدِيدًا فَاسْتَعْجَلَ الْمَوْتَ فَوَضَعَ نَصْلَ سَيْفِهِ بِالْأَرْضِ وَذُبَابَهُ بَيْنَ ثَدْيَيْهِ ثُمَّ تَحَامَلَ عَلَی سَيْفِهِ فَقَتَلَ نَفْسَهُ فَخَرَجَ الرَّجُلُ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَشْهَدُ أَنَّکَ رَسُولُ اللَّهِ قَالَ وَمَا ذَاکَ قَالَ الرَّجُلُ الَّذِي ذَکَرْتَ آنِفًا أَنَّهُ مِنْ أَهْلِ النَّارِ فَأَعْظَمَ النَّاسُ ذَلِکَ فَقُلْتُ أَنَا لَکُمْ بِهِ فَخَرَجْتُ فِي طَلَبِهِ ثُمَّ جُرِحَ جُرْحًا شَدِيدًا فَاسْتَعْجَلَ الْمَوْتَ فَوَضَعَ نَصْلَ سَيْفِهِ فِي الْأَرْضِ وَذُبَابَهُ بَيْنَ ثَدْيَيْهِ ثُمَّ تَحَامَلَ عَلَيْهِ فَقَتَلَ نَفْسَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ ذَلِکَ إِنَّ الرَّجُلَ لَيَعْمَلُ عَمَلَ أَهْلِ الْجَنَّةِ فِيمَا يَبْدُو لِلنَّاسِ وَهُوَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيَعْمَلُ عَمَلَ أَهْلِ النَّارِ فِيمَا يَبْدُو لِلنَّاسِ وَهُوَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ

قتیبہ، یعقوب بن عبدالرحمن، ابوحازم، سہیل بن سعد ساعدی سے روایت ہے کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم مشرکوں سے مقابلہ ہوا، اور دونوں فریق نے باہم جنگ کی، آخررسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اپنے لشکر میں لوٹ کر آئے اور وہ اپنے لشکر میں لوٹ گئے، رسول ﷲ کے اصحاب میں ایک شخص تھا جو کافروں کا کوئی بھاگتا ہوا، آدمی بھی نہ چھوڑتا تھا، اس کے تعاقب میں دوڑتا اور اسے اپنے تلوار سے مارڈالتا سہل نے کہا کہ آج ہماری طرف سے کوئی شخص ایسا نہیں لڑا جیسا فلاں شخص لڑا، رسول ﷲ نے فرمایا کہ آگاہ رہو، وہ دوزخیوں میں سے ہے، حاضرین میں ایک شخص نے کہا، میں اس کے ساتھ رہوں گا، دیکھوں گا اس کا انجام کیا ہوتا ہے، چناچہ وہ اس کے ساتھ رہا، جہاں کہیں وہ کھڑا ہوا وہیں یہ بھی کھڑا ہوا، اور جب وہ دوڑا، تو یہ بھی اس کے ساتھ دوڑا، سہل کہتے ہیں، پھر وہ شخص سخت زخمی ہوگیا، تو اس نے مرنے میں جلدی کی، اپنی تلوار کا قبضہ زمین پر اور اس کی نوک اپنے دونوں پستانوں کے بیچ میں رکھ کر تلوار پر جھک پڑا اور اپنے آپکو قتل کر ڈالا پھر وہ دوسرا آدمی رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ خدا کے رسول ہیں حضرت نے فرمایا کیا ہوا، اس نے عرض کیا کہ جس کی نسبت آپ نے ابھی فرمایا تھا، کہ یہ دوزخیوں میں سے ہے، اور لوگوں نے اس کو بہت سخت سمجھا تھا، تو میں نے کہا تھا کہ میں تمہیں اطمینان کرائے دیتا ہوں چناچہ میں اس کی نگرانی کیلئے چلا، بالآخر وہ شخص سخت زخمی ہوگیا، اور اس نے مرنے میں عجلت کرکے اپنی تلوار کا قبضہ زمین پر اور اس کی باڑھ اپنے دونوں پستانوں کے درمیان رکھ کر اپنی تلوار پر جھک پڑا اور اپنے آپ کو قتل کر ڈالا، رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ایک آدمی لوگوں کے ظاہر میں اہل جنت کے کام کرتا ہے، حالانکہ وہ آخرکار دوزخ والوں میں ہوتا ہے اور ایک آدمی لوگوں کے ظاہر میں دوزخ والوں کے کام کرتا ہے، حالانکہ وہ آخرکار جنت والوں میں ہوتا ہے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = جہاداورسیرت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم
باب = یہ نہ کہا جائے کہ فلاں شخص شہید ہے
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  159
ٹوٹل حدیث نمبر  2695


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment