Saturday, March 26, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:456, Total Hadith no: 2992

حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا مَخْلَدٌ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ أَنَّ نَافِعًا حَدَّثَهُ أَنَّ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ حَدَّثَهُ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ حَشَوْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وِسَادَةً فِيهَا تَمَاثِيلُ کَأَنَّهَا نُمْرُقَةٌ فَجَائَ فَقَامَ بَيْنَ الْبَابَيْنِ وَجَعَلَ يَتَغَيَّرُ وَجْهُهُ فَقُلْتُ مَا لَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ مَا بَالُ هَذِهِ الْوِسَادَةِ قَالَتْ وِسَادَةٌ جَعَلْتُهَا لَکَ لِتَضْطَجِعَ عَلَيْهَا قَالَ أَمَا عَلِمْتِ أَنَّ الْمَلَائِکَةَ لَا تَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ صُورَةٌ وَأَنَّ مَنْ صَنَعَ الصُّورَةَ يُعَذَّبُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَقُولُ أَحْيُوا مَا خَلَقْتُمْ

محمد مخلد ابن جریج اسمٰعیل بن امیہ نافع قاسم بن محمد حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے واسطے ایک چھوٹا سا تکیہ بھر دیا جس میں تصویریں تھیں- پس آپ صلی ﷲ علیہ وسلم تشریف لائے تو دونوں دروازوں کے درمیان کھڑے ہو گئے اور آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کے چہر کا رنگ بدلنے لگا میں نے عرض کیا یا رسول ﷲ ہم سے کیا خطا ہوئی آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا یہ تکیہ کیسا ہے؟ میں نے کہا کہ یہ تکیہ میں نے آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کے لئے بنایا ہے کہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم اس پر سر رکھ کر لیٹیں فرمایا کہ تم نہیں جانتیں کہ (رحمت کے) فرشتے ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویر ہو اور جو تصویریں بنائیں تو قیامت کے اسے (سخت) عذاب ہوگا ﷲ تعالیٰ حکم دیگا کہ جو (تصویر) تم نے بنائی ہے اسے زندہ کرو



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = جب کوئی تم میں سے آمین کہتا ہے اور آسمان میں فرشتے بھی آمین کہتے ہیں سو ان دونوں کی آمین جب مل جائے تو اس کہنے والے آدمی کے سب پچھلے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  456
ٹوٹل حدیث نمبر  2992


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment