حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي أَوْفَی رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ أَصَابَتْنَا مَجَاعَةٌ لَيَالِيَ خَيْبَرَ فَلَمَّا کَانَ يَوْمُ خَيْبَرَ وَقَعْنَا فِي الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ فَانْتَحَرْنَاهَا فَلَمَّا غَلَتِ الْقُدُورُ نَادَی مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَکْفِئُوا الْقُدُورَ فَلَا تَطْعَمُوا مِنْ لُحُومِ الْحُمُرِ شَيْئًا قَالَ عَبْدُ اللَّهِ فَقُلْنَا إِنَّمَا نَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَنَّهَا لَمْ تُخَمَّسْ قَالَ وَقَالَ آخَرُونَ حَرَّمَهَا أَلْبَتَّةَ وَسَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ فَقَالَ حَرَّمَهَا أَلْبَتَّةَ
موسیٰ بن اسمٰعیل عبدالواحد شیبانی ابن ابی اوفی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایام خیبر میں ہم کو بھوک کی سخت تکلیف ہوئی اور خاص خیبر کے دن ہم لوگ پلے ہوئے گدھوں کی طرف لپکے اور ان کو ذبح کیا (اور ان کا گوشت پکانا شروع کیا) جس وقت ہانڈیوں میں جوش آ رہا تھا تو رسالت مآب صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے منادی نے اعلان کیا ہانڈیوں کو الٹ دو اور گدھے کے گوشت کا ایک ریزہ تک نہ کھاؤ عبد ﷲ کا بیان ہے کہ ہم لوگوں نے (آپس میں) کہا کہ آپ نے گدھے کا گوشت کھانے سے اس لئے منع فرمایا کہ اب تک اس کا خمس نہیں نکالا گیا تھا اور تقسیم نہیں ہوئی تھی اور دوسرے لوگوں کا بیان ہے کہ آپ نے گدھے کے گوشت کھانے کو بالکل حرام قرار دے دیا میں نے سعید بن جبیر سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ رسالت مآب صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے گدھے کے گوشت کھانے کو بالکل حرام کردیا ہے
کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = جہاداورسیرت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم
باب = دار الحرب میں کھانے پینے کی چیزیں پائے جانے کا بیان
جلد نمبر 2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر 394
ٹوٹل حدیث نمبر 2930
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:
Post a Comment