Saturday, April 16, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:830,Total no:3366


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
اسلام میں نبوت کی علامتوں کا بیان
حدیث نمبر
3366
حَدَّثَنِا يَحْيَی بْنُ قَزَعَةَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ دَعَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاطِمَةَ ابْنَتَهُ فِي شَکْوَاهُ الَّذِي قُبِضَ فِيهِ فَسَارَّهَا بِشَيْئٍ فَبَکَتْ ثُمَّ دَعَاهَا فَسَارَّهَا فَضَحِکَتْ قَالَتْ فَسَأَلْتُهَا عَنْ ذَلِکَ فَقَالَتْ سَارَّنِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَنِي أَنَّهُ يُقْبَضُ فِي وَجَعِهِ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ فَبَکَيْتُ ثُمَّ سَارَّنِي فَأَخْبَرَنِي أَنِّي أَوَّلُ أَهْلِ بَيْتِهِ أَتْبَعُهُ فَضَحِکْتُ
یحییٰ بن قزعہ، ابراہیم بن سعد، عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے مرض وفات میں اپنی بیٹی حضرت فاطمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کو بلایا اور آہستہ سے ایک بات کہی تو ہنسنے لگیں، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں میں نے ان سے اسکی وجہ دریافت کی تو انہوں نے کہارسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے آہستہ سے یہ خبر بیان کی تھی کہ وہ اس مرض میں جس میں رحلت فرمائی وفات پائیں گے، تو میں رونے لگی اس کے بعد مجھ سے آہستہ سے بیان کیا کہ اہل بیت میں سب سے پہلے میں ان سے ملونگی تو میں ہنسنے لگی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment