Saturday, April 16, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:846,Total no:3382


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
یہ باب بھی سرخی سے خالی ہے۔
حدیث نمبر
3382
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا شَبِيبُ بْنُ غَرْقَدَةَ قَالَ سَمِعْتُ الْحَيَّ يُحَدِّثُونَ عَنْ عُرْوَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطَاهُ دِينَارًا يَشْتَرِي لَهُ بِهِ شَاةً فَاشْتَرَی لَهُ بِهِ شَاتَيْنِ فَبَاعَ إِحْدَاهُمَا بِدِينَارٍ وَجَائَهُ بِدِينَارٍ وَشَاةٍ فَدَعَا لَهُ بِالْبَرَکَةِ فِي بَيْعِهِ وَکَانَ لَوْ اشْتَرَی التُّرَابَ لَرَبِحَ فِيهِ قَالَ سُفْيَانُ کَانَ الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ جَائَنَا بِهَذَا الْحَدِيثِ عَنْهُ قَالَ سَمِعَهُ شَبِيبٌ مِنْ عُرْوَةَ فَأَتَيْتُهُ فَقَالَ شَبِيبٌ إِنِّي لَمْ أَسْمَعْهُ مِنْ عُرْوَةَ قَالَ سَمِعْتُ الْحَيَّ يُخْبِرُونَهُ عَنْهُ وَلَکِنْ سَمِعْتُهُ يَقُولُ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الْخَيْرُ مَعْقُودٌ بِنَوَاصِي الْخَيْلِ إِلَی يَوْمِ الْقِيَامَةِ قَالَ وَقَدْ رَأَيْتُ فِي دَارِهِ سَبْعِينَ فَرَسًا قَالَ سُفْيَانُ يَشْتَرِي لَهُ شَاةً کَأَنَّهَا أُضْحِيَّةٌ
علی بن عبد ﷲ سفیان شعیب بن غرقدہ حی حضرت عروہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ان کو ایک اشرفی دی کہ ایک بکری آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے لئے خرید کر لائیں چناچہ انہوں نے ایک اشرفی میں آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے لئے دو بکریاں خریدیں- ایک بکری کو تو ایک اشرفی میں فروخت کر دیا اور ایک اشرفی اور ایک بکری آپ کو لا کر دے دی آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے لئے ان کی بیع میں برکت کی دعا کی جس کا یہ اثر ہوا کہ وہ اگر مٹی بھی خریدتے تو اس میں بھی ان کو فائدہ ہوتا ایک دوسری روایت میں حضرت عروہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم سے سنا کہ گھوڑے کی پیشانیوں میں قیامت تک خیر و برکت رکھ دی گئی ہے راوی کا بیان ہے کہ میں نے عروہ کے گھر میں ستر گھوڑے دیکھے- سفیان فرماتے ہیں کہ اس حدیث میں جو بکری خریدنے کا ذکر ہے شاید وہ بکری قربانی کے لئے ہو گی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment