کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
یہ باب بھی سرخی سے خالی ہے۔
حدیث نمبر
3386
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ مُحَمَّدٍ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ صَبَّحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ بُکْرَةً وَقَدْ خَرَجُوا بِالْمَسَاحِي فَلَمَّا رَأَوْهُ قَالُوا مُحَمَّدٌ وَالْخَمِيسُ وَأَحَالُوا إِلَی الْحِصْنِ يَسْعَوْنَ فَرَفَعَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَيْهِ وَقَالَ اللَّهُ أَکْبَرُ خَرِبَتْ خَيْبَرُ إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَائَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ قال ابوعبدالله دع فرفع يديه فاني اخشي الاتکون محفوظاوان کان فيه فرفع يديه فانه غريب جدا
علی بن عبد ﷲ سفیان ایوب محمد حضرت انس بن مالک سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم صبح کے وقت خیبر پہنچے وہاں کے لوگ پھاوڑے لے کر (اپنے کھیتوں میں جانے کے لئے) نکلے جب انہوں نے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا تو کہا محمد مع لشکر کے آ گئے یہ کہہ کر وہ بھاگ کھڑے ہوئے اور قلعہ میں جا کر بند ہو گئے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور فرمایا ﷲ بزرگ و برتر ہے ﷲ بزرگ و برتر ہے خیبر خراب ہوگیا- ہم جب کسی قوم کے میدان میں اترتے ہیں تو اس خوف زدہ قوم کی صبح خرا ب ہو جاتی ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment