کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
حدیث نمبر
3445
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنِي أَبِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُثَنَّی عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ کَانَ إِذَا قَحَطُوا اسْتَسْقَی بِالْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَقَالَ اللَّهُمَّ إِنَّا کُنَّا نَتَوَسَّلُ إِلَيْکَ بِنَبِيِّنَا صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَسْقِينَا وَإِنَّا نَتَوَسَّلُ إِلَيْکَ بِعَمِّ نَبِيِّنَا فَاسْقِنَا قَالَ فَيُسْقَوْنَ
حسن بن محمد محمد بن عبد ﷲ انصاری ابوعبد ﷲ بن مثنی ثمامہ بن عبد ﷲ بن انس حضرت انس رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ جب کبھی قحط پڑتا تو حضرت عمر بن خطاب رضی ﷲ تعالیٰ عنہ حضرت عباس بن عبدالمطلب کے وسیلہ سے بارش کی دعا مانگتے تھے کہ اے خدا! ہم تجھے تیرے رسول کا واسطہ دیا کرتے تھے اور تو پانی برساتا تھا اور اب ہم تجھے تیرے رسول صلی ﷲ علیہ وسلم کے چچا کا واسطہ دیتے ہیں لہذا تو پانی برسا چناچہ خوب بارش ہوتی تھی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment