Sunday, April 17, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:924,Total no:3460


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام زید بن حارثہ کے فضائل۔
حدیث نمبر
3460
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ بَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْثًا وَأَمَّرَ عَلَيْهِمْ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ فَطَعَنَ بَعْضُ النَّاسِ فِي إِمَارَتِهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَطْعُنُوا فِي إِمَارَتِهِ فَقَدْ کُنْتُمْ تَطْعُنُونَ فِي إِمَارَةِ أَبِيهِ مِنْ قَبْلُ وَايْمُ اللَّهِ إِنْ کَانَ لَخَلِيقًا لِلْإِمَارَةِ وَإِنْ کَانَ لَمِنْ أَحَبِّ النَّاسِ إِلَيَّ وَإِنَّ هَذَا لَمِنْ أَحَبِّ النَّاسِ إِلَيَّ بَعْدَهُ
خالد بن مخلد سلیمان عبد ﷲ بن دینار حضرت عبد ﷲ بن عمر رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ایک لشکر کو جمع کیا اور اس کا سردار حضرت اسامہ بن زید کو بنایا بعض لوگوں نے ان کی سرداری پر طنز کیا اس پر رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا اگر ان کی سرداری پر طعن وتشنیع کرتے ہو تو کوئی تعجب نہیں اس لئے کہ تم بے شک پہلے ان کے باپ کی سرداری پر طعنہ زنی کیا کرتے تھے حالانکہ بخدا وہ سرداری کے لئے بہت موزوں تھے وہ تمام لوگوں سے زیادہ مجھ کو محبوب تھے اور ان کے بعد یہ (اسامہ) تمام لوگوں سے زیادہ مجھ کو محبوب ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment