کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
رسول اللہ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے اسمائے گرامی کا بیان
حدیث نمبر
3281
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَا تَعْجَبُونَ کَيْفَ يَصْرِفُ اللَّهُ عَنِّي شَتْمَ قُرَيْشٍ وَلَعْنَهُمْ يَشْتِمُونَ مُذَمَّمًا وَيَلْعَنُونَ مُذَمَّمًا وَأَنَا مُحَمَّدٌ
علی بن عبد ﷲ سفیان ابوزناد اعرج حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم اس پر تعجب کیوں نہیں کرتے کہ ﷲ تعالیٰ نے مجھ کو قریش کی گالیوں اور لعنتوں سے کیونکر بچایا وہ مذمم کو گالیاں دیتے اور مذمم پر لعنت کرتے ہیں اور میں تو محمد ہوں (مشرکین مکہ نے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا نام محمد کے بجائے مذمم رکھ لیا تھا اور وہ مذمم کہہ کر گالیاں دیتے تھے اس لئے وہ گالیاں محمد پر نہیں بلکہ ان پر پڑیں) -
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment