کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
زم زم اور عرب کی جہالت کا بیان
حدیث نمبر
3274
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ إِذَا سَرَّکَ أَنْ تَعْلَمَ جَهْلَ الْعَرَبِ فَاقْرَأْ مَا فَوْقَ الثَّلَاثِينَ وَمِائَةٍ فِي سُورَةِ الْأَنْعَامِ قَدْ خَسِرَ الَّذِينَ قَتَلُوا أَوْلَادَهُمْ سَفَهًا بِغَيْرِ عِلْمٍ إِلَی قَوْلِهِ قَدْ ضَلُّوا وَمَا کَانُوا مُهْتَدِينَ
ابوالیمان ابوعوانہ ابوبشر سعید بن جبیر حضرت ابن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ اگر عرب کی جہالت معلوم کرنے کی تم کو خواہش ہے تو سورہ انعام میں ایک سو تیس سے اوپر والی آیتیں پڑھو (ترجمہ) واقعی خرابی میں پڑ گئے وہ لوگ جنہوں نے اپنی اولاد کو محض بے وقوفی سے بلا سند قتل کر ڈالا اور جو حلال چیزیں ﷲ تعالیٰ نے ان کو دی تھیں ان کو حرام کر لیا محض ﷲ تعالیٰ پر اقرار باندھ کر بے شک یہ لوگ گمراہی میں پڑ گئے اور کبھی راہ پر چلنے والے نہیں ہوتے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment