کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
رسول اللہ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے اوصاف کا بیان
حدیث نمبر
3314
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدَّثَهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ لَا يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي شَيْئٍ مِنْ دُعَائِهِ إِلَّا فِي الِاسْتِسْقَائِ فَإِنَّهُ کَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ حَتَّی يُرَی بَيَاضُ إِبْطَيْهِ وَقَالَ أَبُو مُوسَی دَعَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ وَرَأَيْتُ بَيَاضَ إِبْطَيْهِ
عبدالاعلیٰ یزید بن زریع سعید قتادہ حضرت انس سے بیان کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اپنے دونوں ہاتھوں کو کسی دعا میں بجز نماز استسقاء کے نہیں اٹھاتے تھے نماز استسقاء میں آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم دست مبارک اتنے بلند کرتے کہ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے بغلوں کی سفیدی دکھائی دینے لگتی ابوموسیٰ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے دعا کی اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے تو میں نے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے بغلوں کی سفیدی دیکھ لی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment