کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
رسول اللہ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے اوصاف کا بیان
حدیث نمبر
3304
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ کَعْبٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ کَعْبٍ قَالَ سَمِعْتُ کَعْبَ بْنَ مَالِکٍ يُحَدِّثُ حِينَ تَخَلَّفَ عَنْ تَبُوکَ قَالَ فَلَمَّا سَلَّمْتُ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَبْرُقُ وَجْهُهُ مِنْ السُّرُورِ وَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سُرَّ اسْتَنَارَ وَجْهُهُ حَتَّی کَأَنَّهُ قِطْعَةُ قَمَرٍ وَکُنَّا نَعْرِفُ ذَلِکَ مِنْهُ
یحییٰ بن بکیر لیث عقیل ابن شہاب عبدالرحمن بن عبد ﷲ بن کعب رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ عبد ﷲ بن کعب نے کہا میں نے کعب بن مالک کو بیان کرتے ہوئے سنا غزوہ تبوک کے موقعہ پر جب کہ میں پیچھے رہ گیا تھا (ایک وقت) میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کیا (اس وقت) آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا چہرہ انور خوشی کے مارے چمک رہا تھا اور آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی عادت شریفہ تھی کہ جب آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم خوش ہوتے تھے تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا چہرہ مبارک چمکنے لگتا تھا گویا وہ ایک چاند کا ٹکڑا سا معلوم ہوتا اور یہ بات ہم آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے روشن چہرہ سے معلوم کر لیتے تھے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment