Saturday, April 16, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:716, Total Hadith no: 3252


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
قریش کی خوبیوں کا بیان
حدیث نمبر
3252
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ ابْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ مَشَيْتُ أَنَا وَعُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَعْطَيْتَ بَنِي الْمُطَّلِبِ وَتَرَکْتَنَا وَإِنَّمَا نَحْنُ وَهُمْ مِنْکَ بِمَنْزِلَةٍ وَاحِدَةٍ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا بَنُو هَاشِمٍ وَبَنُو الْمُطَّلِبِ شَيْئٌ وَاحِدٌ وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي أَبُو الْأَسْوَدِ مُحَمَّدٌ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ ذَهَبَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ مَعَ أُنَاسٍ مِنْ بَنِي زُهْرَةَ إِلَی عَائِشَةَ وَکَانَتْ أَرَقَّ شَيْئٍ عَلَيْهِمْ لِقَرَابَتِهِمْ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
یحییٰ لیث عقیل ابن شہاب ابن مسیب حضرت جبیر بن معظم رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے بیان کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں اور عثمان بن عفان رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے پھر حضرت عثمان نے عرض کیا کہ یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم! آٓپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے بنی مطلب کو مال عطا کیا اور ہمیں نہ دیا- حالانکہ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے نزدیک ہم اور وہ ایک درجہ میں ہیں تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ صرف بنی ہاشم اور بنی مطلب ایک ہیں اور لیث بیان کرتے ہیں کہ مجھ سے ابوالاسود یعنی محمد نے عروہ بن زبیر سے نقل کرتے ہوئے بیان کیا کہ وہ کہتے تھے کہ عبد ﷲ بن زبیر (قبیلہ) زہرہ کے چند آدمیوں کے ساتھ حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کے پاس گئے اور حضرت عائشہ ان لوگوں کے ساتھ نہایت نرمی سے پیش آتی تھیں اس لئے کہ وہ حضور اکرم صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے قرابت دار تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment