Saturday, April 16, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:753, Total Hadith no: 3289


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
مہر نبوت کہاں تھی؟
حدیث نمبر
3289
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ عَنْ الْجُعَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ سَمِعْتُ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ قَالَ ذَهَبَتْ بِي خَالَتِي إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ ابْنَ أُخْتِي وَقَعَ فَمَسَحَ رَأْسِي وَدَعَا لِي بِالْبَرَکَةِ وَتَوَضَّأَ فَشَرِبْتُ مِنْ وَضُوئِهِ ثُمَّ قُمْتُ خَلْفَ ظَهْرِهِ فَنَظَرْتُ إِلَی خَاتِمٍ بَيْنَ کَتِفَيْهِ قَالَ ابْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْحُجْلَةُ مِنْ حُجَلِ الْفَرَسِ الَّذِي بَيْنَ عَيْنَيْهِ قَالَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ مِثْلَ زِرِّ الْحَجَلَةِ قال ابن عبيد الله الصحيح رائ قبل الزائ
محمد بن عبد ﷲ حاتم جعید بن عبدالرحمن حضرت سائب بن یزید رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میری خالہ مجھے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لے گئیں اور عرض کیا کہ یا رسول ﷲ! میرا بھانجہ بیمار ہے تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور میرے واسطے برکت کی دعا کی اور حضرت نے وضو کیا پھر میں نے آپ کے بچے ہوئے وضو کا پانی پیا اس کے بعد میں آپ کی پیٹھ کے پیچھے کھڑا ہو گیا اور میں نے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے دونوں شانوں کے درمیان ایک مہر مثل پردے کی گھنڈی کے دیکھی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment