کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
یزفون یعنی تیز چلنے کا بیان
حدیث نمبر
3126
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ التَّيْمِيُّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ مَسْجِدٍ وُضِعَ فِي الْأَرْضِ أَوَّلَ قَالَ الْمَسْجِدُ الْحَرَامُ قَالَ قُلْتُ ثُمَّ أَيٌّ قَالَ الْمَسْجِدُ الْأَقْصَی قُلْتُ کَمْ کَانَ بَيْنَهُمَا قَالَ أَرْبَعُونَ سَنَةً ثُمَّ أَيْنَمَا أَدْرَکَتْکَ الصَّلَاةُ بَعْدُ فَصَلِّهْ فَإِنَّ الْفَضْلَ فِيهِ
موسی بن اسمعیل عبدالواحد اعمش ابراہیم تیمی ان کے والد حضرت ابوذر رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ یار سول ﷲ! دنیا میں سب سے پہلے کو ن سی مسجد بنائی گئی؟ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا (مکہ کی) مسجد حرام میں نے عرض کیا پھر کون سی؟ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا (بیت المقدس کی) مسجداقصی، میں نے عرض کیا ان کے درمیان میں کتنا فاصلہ ہے؟ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا چالیس سال، پھر جہاں بھی تمہیں نماز کا وقت ہو جائے وہیں نماز پڑھ لو کیو نکہ فضیلت و برتری اسی میں ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment