کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
قریش کی زبان میں قرآن مجید کے نزول کا بیان
حدیث نمبر
3255
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ عُثْمَانَ دَعَا زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ وَعَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ وَسَعِيدَ بْنَ الْعَاصِ وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ فَنَسَخُوهَا فِي الْمَصَاحِفِ وَقَالَ عُثْمَانُ لِلرَّهْطِ الْقُرَشِيِّينَ الثَّلَاثَةِ إِذَا اخْتَلَفْتُمْ أَنْتُمْ وَزَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ فِي شَيْئٍ مِنْ الْقُرْآنِ فَاکْتُبُوهُ بِلِسَانِ قُرَيْشٍ فَإِنَّمَا نَزَلَ بِلِسَانِهِمْ فَفَعَلُوا ذَلِکَ
عبدالعزیز ابراہیم ابن شہاب حضرت انس رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عثمان رضی ﷲ عنہ نے زید بن ثابت اور عبد ﷲ بن زبیر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اور سعید بن عاص اور عبدالرحمن بن حارث بن ہشام کو بلایا پھر ان لوگوں نے قرآن مصحفوں میں لکھا اور حضرت عثمان نے قریش کے تین آدمیوں سے کہہ دیا تھا کہ جب تم لوگوں سے اور زید بن ثابت سے قرآن کے کسی مقام پر اختلاف واقع ہو تو اس کو قریش کی زبان میں لکھنا اس لئے کہ قرآن قریش کی زبان میں نازل ہوا ہے چناچہ ان لوگوں نے ایسا ہی کیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment