Saturday, April 16, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:796, Total Hadith no: 3332


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
اسلام میں نبوت کی علامتوں کا بیان
حدیث نمبر
3332
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ أَيْمَنَ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَقُومُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِلَی شَجَرَةٍ أَوْ نَخْلَةٍ فَقَالَتْ امْرَأَةٌ مِنْ الْأَنْصَارِ أَوْ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا نَجْعَلُ لَکَ مِنْبَرًا قَالَ إِنْ شِئْتُمْ فَجَعَلُوا لَهُ مِنْبَرًا فَلَمَّا کَانَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ دُفِعَ إِلَی الْمِنْبَرِ فَصَاحَتْ النَّخْلَةُ صِيَاحَ الصَّبِيِّ ثُمَّ نَزَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَضَمَّهُ إِلَيْهِ تَئِنُّ أَنِينَ الصَّبِيِّ الَّذِي يُسَکَّنُ قَالَ کَانَتْ تَبْکِي عَلَی مَا کَانَتْ تَسْمَعُ مِنْ الذِّکْرِ عِنْدَهَا
ابو نعیم عبدالواحد بن ایمن حضرت جابر بن عبد ﷲ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم جمعہ کا خطبہ پڑھتے وقت ایک کھجور کے درخت کے تنا سے کمر لگا لیتے تھے تو ایک انصاری عورت یا کسی مرد نے عرض کیا یا رسول ﷲ! ہم آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے لئے منبر کیوں نہ بنا دیں فرمایا اگر چاہو تو (بنا دو) چناچہ ان لوگوں نے آپ کے لئے منبر بنا دیا جب جمعہ کا دن ہوا تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم منبر پر تشریف لے گئے کھجور کی لکڑی کا وہ ٹکڑا بچوں کی طرح رونے اور چلانے لگا- رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے منبر سے اتر کر اس لکڑی کو (سینہ سے) لگا لیا وہ ایسی آواز سے رونے لگا جس طرح وہ بچہ روئے جو چپ کرایا جاتا ہے حضرت جابر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں وہ اس ذکر کی یاد میں رونے لگا جو اس کے پاس ہوا کرتا تھا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment