Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1318,TotalNo:3854


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
جنگ حدیبیہ کا قصہ
حدیث نمبر
3854
حَدَّثَنَا الصَّلْتُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ قُلْتُ لِسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ بَلَغَنِي أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ کَانَ يَقُولُ کَانُوا أَرْبَعَ عَشْرَةَ مِائَةً فَقَالَ لِي سَعِيدٌ حَدَّثَنِي جَابِرٌ کَانُوا خَمْسَ عَشْرَةَ مِائَةً الَّذِينَ بَايَعُوا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ تَابَعَهُ أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا قُرَّةُ عَنْ قَتَادَةَ وتابعه محمدابن بشارحدثنا ابوداؤد حدثنا شعبة
صلت بن محمد، یزید بن زریع، سعید بن ابی عروبہ، حضرت قتادہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ میں نے سعید بن مسیب سے کہا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ حضرت جابر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بن عبدﷲ شرکاء حدیبیہ کا شمار چودہ سو(1400) کرتے ہیں سعید نے جواب دیا کہ مجھے حضرت جابر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے بتایا کہ صلح حدیبیہ کے دن بیعت کرنے والے پندرہ سو حضرات تھے ابوداؤد کہتے ہیں کہ ہم سے قرہ بن خالد نے کہا انہوں نے قتادہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے اور محمد بن بشار نے بھی ابوداؤد کے ساتھ اس کو روایت کیا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment