کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
غزوہ طائف کا بیان
حدیث نمبر
4003
حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ لَمَّا قَسَمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِسْمَةَ حُنَيْنٍ قَالَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ مَا أَرَادَ بِهَا وَجْهَ اللَّهِ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرْتُهُ فَتَغَيَّرَ وَجْهُهُ ثُمَّ قَالَ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَی مُوسَی لَقَدْ أُوذِيَ بِأَکْثَرَ مِنْ هَذَا فَصَبَرَ
قبیصہ، سفیان، اعمش، ابووائل، حضرت عبدﷲ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ جب رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے حنین کا مال غنیمت تقسیم کردیا تو ایک انصار ی آدمی نے کہا کہ آپ علیہ السلام نے اس تقسیم میں حکم خدا وندی ملحوظ نہیں رکھا (عبدﷲ کہتے ہیں) کہ میں نےآکر آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو یہ بات بتا دی تو آپ علیہ السلام کا چہرہ مبارک متغیر ہوگیا پھر فرمایا ﷲ تعالیٰ حضرت موسیٰ پر رحم فرمائے انہیں اس سے بھی زیادہ تکلیف پہنچی مگر انہوں نے صبر کیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment