کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
جنگ خیبر کا بیان
حدیث نمبر
3890
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَی خَيْبَرَ لَيْلًا وَکَانَ إِذَا أَتَی قَوْمًا بِلَيْلٍ لَمْ يُغِرْ بِهِمْ حَتَّی يُصْبِحَ فَلَمَّا أَصْبَحَ خَرَجَتْ الْيَهُودُ بِمَسَاحِيهِمْ وَمَکَاتِلِهِمْ فَلَمَّا رَأَوْهُ قَالُوا مُحَمَّدٌ وَاللَّهِ مُحَمَّدٌ وَالْخَمِيسُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرِبَتْ خَيْبَرُ إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَائَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ أَخْبَرَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ صَبَّحْنَا خَيْبَرَ بُکْرَةً فَخَرَجَ أَهْلُهَا بِالْمَسَاحِي فَلَمَّا بَصُرُوا بِالنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالُوا مُحَمَّدٌ وَاللَّهِ مُحَمَّدٌ وَالْخَمِيسُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُ أَکْبَرُ خَرِبَتْ خَيْبَرُ إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَائَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ فَأَصَبْنَا مِنْ لُحُومِ الْحُمُرِ فَنَادَی مُنَادِي النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يَنْهَيَانِکُمْ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ فَإِنَّهَا رِجْسٌ
عبدﷲ بن یوسف، مالک، حمید طویل، انس رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم رات کے وقت خیبر پہنچے اور آپ کے عادت یہ تھی کہ جب آپ رات کو پہنچتے تو ان پر صبح تک حملہ نہیں کرتے تھے جب صبح ہوئی تو یہودی اپنے کلہاڑے اور زنبیلیں لے کر نکلے جب انہوں نے آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا تو بے ساختہ کہنے لگے یہ تو محمد صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ہیں و ﷲ محمد صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم بمعہ لشکر کے موجود ہیں آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا خیبر برباد ہوگیا جب ہم کسی قوم کے میدان میں اتر پڑیں تو ان ڈرائے ہوؤں کی صبح بری ہوتی ہے۔ صدقہ بن فضل، ابن عیینہ، ایوب، محمد بن سیرین، انس بن مالک رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ہم لوگ خیبر میں صبح سویرے موجود تھے کہ اہل خیبر اپنے کلہاڑے لے کر نکلے جب انہوں نے آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا تو کہنے لگے یہ تو محمد ہیں بخدا محمد صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم مع لشکر کے موجود ہیں تو آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ﷲ اکبر! خیبر برباد ہوگیا جب ہم کسی قوم کے میدان میں اتر پڑیں تو ڈرائے ہوؤے لوگوں کی صبح بری ہوتی ہے حضرت انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ہمیں گدھوں کا گوشت ملا تو آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے منادی نے اعلان کیا کہ ﷲ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم تمہیں گوشت سے منع کرتے ہیں کیونکہ وہ ناپاک ہیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment