کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
غزوہ موتہ کا بیان جو ملک شام میں ہے۔
حدیث نمبر
3944
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ إِسْمَاعِيلَ قَالَ حَدَّثَنِي قَيْسٌ قَالَ سَمِعْتُ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ يَقُولُ لَقَدْ دُقَّ فِي يَدِي يَوْمَ مُؤْتَةَ تِسْعَةُ أَسْيَافٍ وَصَبَرَتْ فِي يَدِي صَفِيحَةٌ لِي يَمَانِيَةٌ
محمد بن مثنی، یحییٰ، اسماعیل، قیس، حضرت خالد بن ولید رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ جنگ موتہ میں میرے ہاتھ سے (جنگ کرتے کرتے) نو تلواریں ٹوٹ گئیں، اور میری یمنی چوڑی تلوار میرے ہاتھ میں باقی رہی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment