کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
جنگ حدیبیہ کا قصہ
حدیث نمبر
3870
حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِنَّا فَتَحْنَا لَکَ فَتْحًا مُبِينًا قَالَ الْحُدَيْبِيَةُ قَالَ أَصْحَابُهُ هَنِيئًا مَرِيئًا فَمَا لَنَا فَأَنْزَلَ اللَّهُ لِيُدْخِلَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ قَالَ شُعْبَةُ فَقَدِمْتُ الْکُوفَةَ فَحَدَّثْتُ بِهَذَا کُلِّهِ عَنْ قَتَادَةَ ثُمَّ رَجَعْتُ فَذَکَرْتُ لَهُ فَقَالَ أَمَّا إِنَّا فَتَحْنَا لَکَ فَعَنْ أَنَسٍ وَأَمَّا هَنِيئًا مَرِيئًا فَعَنْ عِکْرِمَةَ
احمد بن اسحاق، عثمان بن عمر، شعبہ، قتادہ، حضرت انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں- انہوں نے کہا کہ (انا فتحنا لک فتحا مبینا) سے مراد صلح حدیبیہ ہے اس وقت آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کے اصحاب نے عرض کیا آپ کے واسطے تو یہ امر باعث تبرک و مسرت ہے مگر ہمارے لئے اس وقت یہ آیت نازل ہوئی (لیدخل المومنین والمومنات جنات) یعنی مومن مرد اور مومن عورتیں جنت میں داخل کئے جائیں گے کہتے ہیں کہ میں نے کوفہ آکر قتادہ سے اس حدیث کو بیان کیا تو انہوں نے فرمایا کہ (انا فتحنا) کی تفسیر حضرت انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے بیان کی ہے اور ھنیئا مریئا عکرمہ سے منقول ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment