Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1355,TotalNo:3891


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
جنگ خیبر کا بیان
حدیث نمبر
3891
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَائَهُ جَائٍ فَقَالَ أُکِلَتْ الْحُمُرُ فَسَکَتَ ثُمَّ أَتَاهُ الثَّانِيَةَ فَقَالَ أُکِلَتْ الْحُمُرُ فَسَکَتَ ثُمَّ أَتَاهُ الثَّالِثَةَ فَقَالَ أُفْنِيَتْ الْحُمُرُ فَأَمَرَ مُنَادِيًا فَنَادَی فِي النَّاسِ إِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يَنْهَيَانِکُمْ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ فَأُکْفِئَتْ الْقُدُورُ وَإِنَّهَا لَتَفُورُ بِاللَّحْمِ
عبدﷲ بن عبدالوہاب، عبدالوہاب، ایوب، محمد، انس بن مالک رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا اور اس نے عرض کیا یا رسول ﷲ! گدھے کھا لئے گئے آپ صلی ﷲ علیہ وسلم خاموش رہے پھر اس نے آکر دوبارہ عرض کیا کہ گدھے کھا لئے گئے آپ نے جواب نہ دیا پھر اس نے تیسری مرتبہ آکر عرض کیا کہ (اب تو) گدھے ختم ہو گئے تو آپ نے ایک منادی کو حکم دیا جس نے لوگوں میں یہ اعلان کیا کہ ﷲ تعالیٰ اور اس کے رسول تمہیں پالتو گدھوں کے گوشت سے منع کرتے ہیں تو ہانڈیاں الٹ دی گئیں حالانکہ ان میں گوشت خوب پک رہا تھا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment