Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1341,TotalNo:3877


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
جنگ حدیبیہ کا قصہ
حدیث نمبر
3877
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا خَرَجَ مُعْتَمِرًا فِي الْفِتْنَةِ فَقَالَ إِنْ صُدِدْتُ عَنْ الْبَيْتِ صَنَعْنَا کَمَا صَنَعْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَهَلَّ بِعُمْرَةٍ مِنْ أَجْلِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ
قتیبہ، امام مالک، نافع سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ عبدﷲ بن عمر فتنہ کے زمانہ میں عمرہ کے لئے نکلے اور کہنے لگے اگر مجھے بیت ﷲ سے روکا گیا تو میں وہی کروں گا جو آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں حدیبیہ میں کیا تھا- غرض انہوں نے عمرہ کا احرام باندھا جیسا کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے عمرے کا احرام باندھا تھا (یہ زمانہ حجاج اور ابن زبیر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کی جنگ کا تھا) -



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment