Sunday, June 5, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1691,TotalNo:4227


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ اللہ تمہیں تمہاری اولاد کے متعلق وصیت کرتا ہے۔
حدیث نمبر
4227
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا هِشَامٌ أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ أَخْبَرَهُمْ قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ الْمُنْکَدِرِ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ عَادَنِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَکْرٍ فِي بَنِي سَلِمَةَ مَاشِيَيْنِ فَوَجَدَنِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا أَعْقِلُ شَيْئًا فَدَعَا بِمَائٍ فَتَوَضَّأَ مِنْهُ ثُمَّ رَشَّ عَلَيَّ فَأَفَقْتُ فَقُلْتُ مَا تَأْمُرُنِي أَنْ أَصْنَعَ فِي مَالِي يَا رَسُولَ اللَّهِ فَنَزَلَتْ يُوصِيکُمْ اللَّهُ فِي أَوْلَادِکُمْ
ابراہیم بن موسیٰ، ہشام ابن جریج، محمد بن منکدر، حضرت جابر بن عبد ﷲ سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ دونوں بنی سلمہ کے یہاں میری عیادت کو تشریف لائے اور میرا حال معلوم کیا میں بیہوش پڑا تھا آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم نے پانی منگوایا، وضو کیا اور باقی بچا ہوا پانی میرے اوپر چھڑکا مجھے ہوش آ گیا، میں نے عرض کیا کہ یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم! میں اپنے مال کے متعلق کیا کروں چناچہ آیت يُوصِيکُمْ اللَّهُ فِي أَوْلَادِکُمْ الخ اسی زمانہ میں نازل ہوئی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment