کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ کا قول کہ یہ دو گروہ ہیں جو اپنے پروردگار کے بارے میں جھگڑتے ہیں۔
حدیث نمبر
4392
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو مِجْلَزٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَنَا أَوَّلُ مَنْ يَجْثُو بَيْنَ يَدَيْ الرَّحْمَنِ لِلْخُصُومَةِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ قَيْسٌ وَفِيهِمْ نَزَلَتْ هَذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ قَالَ هُمْ الَّذِينَ بَارَزُوا يَوْمَ بَدْرٍ عَلِيٌّ وَحَمْزَةُ وَعُبَيْدَةُ وَشَيْبَةُ بْنُ رَبِيعَةَ وَعُتْبَةُ بْنُ رَبِيعَةَ وَالْوَلِيدُ بْنُ عُتْبَةَ
حجاج بن منہال، معتمر بن سلیمان، ان کے والد، ابومجلز، قیس بن عباس، حضرت علی بن ابی طالب سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ قیامت کے دن میں پہلا شخص ہوں گاکہ ﷲ تعالیٰ کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کروں گا قیس کا بیان ہے کہ یہ آیات ( هَذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ) اپنے لوگوں کے حق میں نازل ہوئی ہے جو بدر کے دن لڑائی کے لئے میدان میں نکلے تھے یعنی حضرت علی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ، حضرت حمزہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اور حضرت عبیدہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ مسلمانوں کی طرف سے اور کافروں کی طرف سے عتبہ، شیبہ اور ولید نکلے تھے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment