Sunday, June 5, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1706,TotalNo:4242


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ اپنے گھروں میں بیٹھ رہنے والے مومن اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے برابر نہیں ہوسکتے کی تفسیر کا بیان
حدیث نمبر
4242
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ صَالِحِ بْنِ کَيْسَانَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ السَّاعِدِيُّ أَنَّهُ رَأَی مَرْوَانَ بْنَ الْحَکَمِ فِي الْمَسْجِدِ فَأَقْبَلْتُ حَتَّی جَلَسْتُ إِلَی جَنْبِهِ فَأَخْبَرَنَا أَنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمْلَی عَلَيْهِ لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَجَائَهُ ابْنُ أُمِّ مَکْتُومٍ وَهْوَ يُمِلُّهَا عَلَيَّ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَاللَّهِ لَوْ أَسْتَطِيعُ الْجِهَادَ لَجَاهَدْتُ وَکَانَ أَعْمَی فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَلَی رَسُولِهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفَخِذُهُ عَلَی فَخِذِي فَثَقُلَتْ عَلَيَّ حَتَّی خِفْتُ أَنْ تَرُضَّ فَخِذِي ثُمَّ سُرِّيَ عَنْهُ فَأَنْزَلَ اللَّهُ غَيْرَ أُولِي الضَّرَرِ
اسماعیل بن عبد ﷲ، ابراہیم بن سعد، صالح بن کیسان، ابن شہاب، حضرت سہل بن ساعدی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے مروان بن حکم کو مسجد میں دیکھا تو میں آکر اس کے پہلو میں بیٹھ گیا تو اس نے حضرت زید بن ثابت سے یہ روایت کی کہ انہوں نے بیان کیا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت مجھے لکھوائی لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ یعنی گھروں میں بیٹھ رہنے والے ایماندار اور ﷲ کے راستہ میں جہاد کرنے والے برابر نہیں ہیں کہ اتنے میں ابن ام مکتوم آئے تو اس نے عرض کیا کہ اے ﷲ کے رسول! اگر مجھے جہاد کی طاقت ہوتی تو میں ضرور جہاد کرتا اور وہ نابینا تھے آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم میری ران کو اپنی ران سے دبائے ہوئے بیٹھے تھے کہ اسی حال میں آپ پر وحی آئی اور میری ران پر اتنا بوجھ اور وزن پڑا کہ میں نے خیال کیا کہ کہیں میری ہڈی نہ ٹوٹ جائے جب یہ وزن کم ہوا تو یہ الفاظ نازل ہوئے غَيْرَ أُولِي الضَّرَرِ معنی دکھ درد والے اور معزور نہ ہوں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment