کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ ہر وہ چیز جو ماں باپ نے یا رشتہ داروں نے اور شوہروں نے چھوڑی ہے۔
حدیث نمبر
4230
حَدَّثَنِي الصَّلْتُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ إِدْرِيسَ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا وَلِکُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ قَالَ وَرَثَةً وَالَّذِينَ عَاقَدَتْ أَيْمَانُکُمْ کَانَ الْمُهَاجِرُونَ لَمَّا قَدِمُوا الْمَدِينَةَ يَرِثُ الْمُهَاجِرِيُّ الْأَنْصَارِيَّ دُونَ ذَوِي رَحِمِهِ لِلْأُخُوَّةِ الَّتِي آخَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَهُمْ فَلَمَّا نَزَلَتْ وَلِکُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ نُسِخَتْ ثُمَّ قَالَ وَالَّذِينَ عَاقَدَتْ أَيْمَانُکُمْ مِنْ النَّصْرِ وَالرِّفَادَةِ وَالنَّصِيحَةِ وَقَدْ ذَهَبَ الْمِيرَاثُ وَيُوصِي لَهُ سَمِعَ أَبُو أُسَامَةَ إِدْرِيسَ وَسَمِعَ إِدْرِيسُ طَلْحَةَ
صلت بن محمد، ابواسامہ، ادریس، طلحہ بن مطرب، سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے فرمایا کہ اس آیت وَلِکُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ آخر تک کی تفسیر کی تفصیل یہ ہے کہ جب مکہ سے مہاجرین مدینہ میں آئے تو وہ اپنے انصاری بھائیوں کے وارث ہوتے تھے کیونکہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے مہاجرین اور انصار میں بھائی چارہ قائم کردیا تھا تو جب یہ آیت وَلِکُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ الآیۃ نازل ہوئی تو سابقہ بھائی بندی کی میراث کا سلسلہ منسوخ ہوگیا ابن عباس رضی ﷲ عنہ نے کہا جنہوں نے قسموں کے ساتھ عہد باندھے ہوں ان کے لئے بھی ترکہ نہیں رہا البتہ وصیت باقی ہے اس حدیث کو ابواسامہ نے ادریس سے اور ادریس نے طلحہ سے سنا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment