Saturday, June 11, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1899,TotalNo:4435


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ آپ اپنی بیویوں سے جسے چاہیں۔
حدیث نمبر
4435
حَدَّثَنَا زَکَرِيَّائُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ قَالَ هِشَامٌ حَدَّثَنَا عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کُنْتُ أَغَارُ عَلَی اللَّاتِي وَهَبْنَ أَنْفُسَهُنَّ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَقُولُ أَتَهَبُ الْمَرْأَةُ نَفْسَهَا فَلَمَّا أَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَی تُرْجِئُ مَنْ تَشَائُ مِنْهُنَّ وَتُؤْوِي إِلَيْکَ مَنْ تَشَائُ وَمَنْ ابْتَغَيْتَ مِمَّنْ عَزَلْتَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْکَ قُلْتُ مَا أُرَی رَبَّکَ إِلَّا يُسَارِعُ فِي هَوَاکَ
زکریا بن یحییٰ، ابواسامہ، ہشام، عروہ، حضرت عائشہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ جن عورتوں نے اپنے لئے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو ہبہ کردیا تھا میں ان کے مقابلہ پر غیرت و شرم کرتی تھی اس کے بعد یہ آیت نازل ہوئی کہ (تُرْجِئُ مَنْ تَشَائُ مِنْهُنَّ وَتُؤْوِي إِلَيْکَ مَنْ تَشَائُ الخ) تو میں نے خدمت شریف میں عرض کیا کہ اے ﷲ کے رسول! میں دیکھتی ہوں کہ ﷲ تعالیٰ آپ کی مرضی کے موافق کرتا ہے اب آپ جو چاہیں کریں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment