کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ وہ لوگ جن کی روحیں فرشتے قبض کرتے ہیں۔
حدیث نمبر
4246
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا حَيْوَةُ وَغَيْرُهُ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَبُو الْأَسْوَدِ قَالَ قُطِعَ عَلَی أَهْلِ الْمَدِينَةِ بَعْثٌ فَاکْتُتِبْتُ فِيهِ فَلَقِيتُ عِکْرِمَةَ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ فَأَخْبَرْتُهُ فَنَهَانِي عَنْ ذَلِکَ أَشَدَّ النَّهْيِ ثُمَّ قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ أَنَّ نَاسًا مِنْ الْمُسْلِمِينَ کَانُوا مَعَ الْمُشْرِکِينَ يُکَثِّرُونَ سَوَادَ الْمُشْرِکِينَ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِي السَّهْمُ فَيُرْمَی بِهِ فَيُصِيبُ أَحَدَهُمْ فَيَقْتُلُهُ أَوْ يُضْرَبُ فَيُقْتَلُ فَأَنْزَلَ اللَّهُ إِنَّ الَّذِينَ تَوَفَّاهُمْ الْمَلَائِکَةُ ظَالِمِي أَنْفُسِهِمْ الْآيَةَ رَوَاهُ اللَّيْثُ عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ
عبد ﷲ بن یزید المقری، حیوۃ بن شریح، محمد بن عبدالرحمٰن، ابوالاسود سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ اہل مدینہ پر چڑھائی کیلئے ایک لشکر تیار کیا گیا اس میں میرا نام بھی تھا میں عکرمہ (حضرت ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے آزاد کردہ غلام) سے ملا اور انہیں اس کی خبر دی تو انہوں نے بڑی سختی سے مجھے اس سے منع کیا پھر کہا کہ مجھے حضرت ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے بتایا تھا کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں کچھ مسلمان کافروں کے ساتھ شامل ہو گئے تھے (کسی مجبوری کی وجہ سے) تاکہ ان کی تعداد زیادہ ہوجائے پھر ایک تیر آتا یا تلوار کے ہاتھ سے مارے جاتے تو اس وقت یہ آیت نازل ہوئیِ الَّذِينَ تَوَفَّاهُمْ الْمَلَائِکَةُ ظَالِمِي أَنْفُسِهِمْ الخ یعنی وہ لوگ جنہیں فرشتے فوت کرتے اس حالت میں کہ وہ اپنے آپ پر ظلم کرنے والے ہیں اس حدیث کو لیث نے بھی اسود سے بیان کیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment