Sunday, June 5, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1682,TotalNo:4218


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول جو لوگ معاہدہ کی خلاف ورزی کر کے خوش ہوئے۔
حدیث نمبر
4218
حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا هِشَامٌ أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ أَخْبَرَهُمْ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ أَنَّ عَلْقَمَةَ بْنَ وَقَّاصٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ مَرْوَانَ قَالَ لِبَوَّابِهِ اذْهَبْ يَا رَافِعُ إِلَی ابْنِ عَبَّاسٍ فَقُلْ لَئِنْ کَانَ کُلُّ امْرِئٍ فَرِحَ بِمَا أُوتِيَ وَأَحَبَّ أَنْ يُحْمَدَ بِمَا لَمْ يَفْعَلْ مُعَذَّبًا لَنُعَذَّبَنَّ أَجْمَعُونَ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ وَمَا لَکُمْ وَلِهَذِهِ إِنَّمَا دَعَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَهُودَ فَسَأَلَهُمْ عَنْ شَيْئٍ فَکَتَمُوهُ إِيَّاهُ وَأَخْبَرُوهُ بِغَيْرِهِ فَأَرَوْهُ أَنْ قَدْ اسْتَحْمَدُوا إِلَيْهِ بِمَا أَخْبَرُوهُ عَنْهُ فِيمَا سَأَلَهُمْ وَفَرِحُوا بِمَا أُوتُوا مِنْ کِتْمَانِهِمْ ثُمَّ قَرَأَ ابْنُ عَبَّاسٍ وَإِذْ أَخَذَ اللَّهُ مِيثَاقَ الَّذِينَ أُوتُوا الْکِتَابَ کَذَلِکَ حَتَّی قَوْلِهِ يَفْرَحُونَ بِمَا أَتَوْا وَيُحِبُّونَ أَنْ يُحْمَدُوا بِمَا لَمْ يَفْعَلُوا تَابَعَهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ
ابراہیم بن موسیٰ، ہشام، ابن جریج، ابن ابی ملیکہ، حضرت علقمہ بن وقاص سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ایک دن مروان بن حکم نے اپنے خادم سے کہا کہ جا کر حضرت ابن عباس رضی ﷲ عنہ سے معلوم کرو کہ جو شخص اس کی چیز سے خوش ہو جو ﷲ تعالیٰ کی طرف سے اسے بطور نعمت دی گئی ہے اور بغیر کسی کام کے کئے ہوئے اپنی تعریف کرانے کو اچھا خیال کرے تو اس کو آخرت میں عذاب ہوگا یہ اگر صحیح ہے تو پھر تو ہم ضرور عذاب میں ڈالے جائیں گے تو ابن عباس رضی ﷲ عنہ نے فرمایا کہ تم کو اس بات سے کیا سروکار؟ تم جس آیت سے یہ خیال دل میں لائے ہو وہ بات تو یہ ہے کہ ایک دفعہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے کچھ یہودیوں کو بلا کر کوئی بات دریافت کی انہوں نے اصلی بات کو چھپا لیا اور غلط بات بتا دی اور یہ خیال کرنے لگے کہ چلو مفت میں ہماری نیک نامی ہوئی اور وہ اس بات پر بہت خوش ہوئے اس کے بعد حضرت ابن عباس رضی ﷲ عنہ نے آیت( وَإِذْ أَخَذَ اللَّهُ مِيثَاقَ الَّذِينَ أُوتُوا الْکِتَابَ) سے آیت (َفْرَحُونَ بِمَا أَتَوْا وَيُحِبُّونَ أَنْ يُحْمَدُوا) تک پڑھی ہشام کے ساتھ عبدالرزاق نے بھی ابن جریج نے اس حدیث کو ابن ابی ملیکہ کے ذریعہ حمید بن عبدالرحمن بن عوف سے بھی بیان کیا ہے کہ مروان نے اس حدیث کو مجھ سے نقل کیا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment