کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ اگر تم بیمار ہو یا سفر میں۔
حدیث نمبر
4233
حَدَّثَنِا مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ هَلَکَتْ قِلَادَةٌ لِأَسْمَائَ فَبَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي طَلَبِهَا رِجَالًا فَحَضَرَتْ الصَّلَاةُ وَلَيْسُوا عَلَی وُضُوئٍ وَلَمْ يَجِدُوا مَائً فَصَلَّوْا وَهُمْ عَلَی غَيْرِ وُضُوئٍ فَأَنْزَلَ اللَّهُ يَعْنِي آيَةَ التَّيَمُّمِ
محمد، عبدہ، ہشام ، عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ایک بار سفر میں میرا ہار کھو گیا جو میں نے اپنی بہن اسماء سے مانگا تھا آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے چند لوگوں کو تلاش کرنے کے لئے بھیجا وہ لوگ ابھی تلاش کر ہی رہے تھے کہ نماز کا وقت ہوگیا، ان کے وضو نہ تھے اور پانی بھی دور تک نہ تھا لہذا نماز بغیر وضو کے ادا کرلی اس وقت یہ آیت نازل کی گئی (یعنی تیمم کی آیت) -
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment