کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ بعض لوگ ایسے ہیں جو اللہ کے سوا دوسروں کو کار ساز بنالیتے ہیں
حدیث نمبر
4150
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَلِمَةً وَقُلْتُ أُخْرَی قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ مَاتَ وَهْوَ يَدْعُو مِنْ دُونِ اللَّهِ نِدًّا دَخَلَ النَّارَ وَقُلْتُ أَنَا مَنْ مَاتَ وَهْوَ لَا يَدْعُو لِلَّهِ نِدًّا دَخَلَ الْجَنَّةَ
عبدان، ابی حمزہ، اعمش، شقیق، حضرت عبد ﷲ بن مسعود سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے ﷲ کے ساتھ کسی کو شریک کیا اور پھر مر گیا تو وہ دوزخ میں جائے گا میں نے کہا اور جس نے ﷲ کا کسی کو شریک نہیں کیا اور مر گیا آپ نے فرمایا وہ جنت میں داخل ہو گا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment