کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ خداداد مال میں جو لوگ کنجوسی کرتے ہیں۔
حدیث نمبر
4215
حدثني عبدالله بن منيرسمع اباالنظر قال حدثنا عبد الرحمن وهو ابن عبد الله بن دينارا عن ابيه عن ابي صالح عن ابي هريرة قال قال رسول لله صلی الله عليه وسلم من اتاه الله مالا فلم يؤد زکوته مثل له ماله شجاعا اقرع له زبيبتان يطوقه يوم القيمة يأخذ بلهزمتيه يعني شد قيه يقول انا مالک انا کنزک ثم تلا هذه الآية ولا يحسبن المذين يبخلون بما اتاهم الله من فضله الی أخر الآية
عبد ﷲ بن منیر، ابونضر، عبدالرحمن بن عبد ﷲ بن دینار، ان کے والد، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس کو ﷲ نے مال دیا ہو اور اس نے اس کی زکوٰۃ نہ دی تو قیامت کے روز اس کا مال اس کے لئے سانپ بن جائے گا اس کے سر پر بال اور آنکھوں پر دو نقطے ہوں گے اور پھر یہ سانپ اس کے گلے میں طوق کی طرف ڈالا جائے گا اور وہ سانپ اپنی زبان سے کہتا ہوگا کہ میں تیرا مال ہو میں تیرا جمع کردہ خزانہ ہوں اس کے بعد آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اس آیت کی تلاوت فرمائی (وَلَا یَحسَبَنَّ الَّذِینَ) آخر تک-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment