کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ کا قول کہ لکھ لیتے ہیں ہم اس کو جو کہتا ہے۔
حدیث نمبر
4383
حَدَّثَنَا يَحْيَی حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي الضُّحَی عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ خَبَّابٍ قَالَ کُنْتُ رَجُلًا قَيْنًا وَکَانَ لِي عَلَی الْعَاصِ بْنِ وَائِلٍ دَيْنٌ فَأَتَيْتُهُ أَتَقَاضَاهُ فَقَالَ لِي لَا أَقْضِيکَ حَتَّی تَکْفُرَ بِمُحَمَّدٍ قَالَ قُلْتُ لَنْ أَکْفُرَ بِهِ حَتَّی تَمُوتَ ثُمَّ تُبْعَثَ قَالَ وَإِنِّي لَمَبْعُوثٌ مِنْ بَعْدِ الْمَوْتِ فَسَوْفَ أَقْضِيکَ إِذَا رَجَعْتُ إِلَی مَالٍ وَوَلَدٍ قَالَ فَنَزَلَتْ أَفَرَأَيْتَ الَّذِي کَفَرَ بِآيَاتِنَا وَقَالَ لَأُوتَيَنَّ مَالًا وَوَلَدًا أَطَّلَعَ الْغَيْبَ أَمْ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمَنِ عَهْدًا کَلَّا سَنَکْتُبُ مَا يَقُولُ وَنَمُدُّ لَهُ مِنْ الْعَذَابِ مَدًّا وَنَرِثُهُ مَا يَقُولُ وَيَأْتِينَا فَرْدًا
یحییٰ، وکیع، اعمش، ابوالضحیٰ، مسروق، حضرت خباب رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں لوہاری کا پیشہ کرتا تھا عاص بن وائل پر میرا کچھ قرض آنا تھا میں وہ لینے کے لئے اس کے پاس گیا تو اس نے کہا کہ اے خباب رضی ﷲ تعالیٰ عنہ! جب تم محمد صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے نہیں پھرو گے میں ادا نہیں کروں گا میں نے کہا میں یہ ہرگز کبھی نہیں کروں گا اگرچہ تو مر کر دوبارہ بھی زندہ ہوجائے اس نے جواب دیا اچھی بات ہے میں مر کر اپنے مال اور اولاد کی طرف لوٹوں گا اس وقت پورا کروں گا اس وقت یہ آیت نازل ہوئی(أَفَرَأَيْتَ الَّذِي کَفَرَ بِآيَاتِنَا الخ) یعنی کیا آپ نے دیکھا جس نے ہماری آیتوں سے انکار کیا اور کہا کہ میں مال اور اولاد دیا جاؤں گا کیا اسے غیب پر اطلاع ہے یا رحمن سے پختہ عہد لیا ہے؟ آخر تک-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment