Saturday, June 11, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1821,TotalNo:4357


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
یہ باب تزجمۃ الباب سے خالی ہے۔
حدیث نمبر
4357
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا يُونُسُ ح و حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَنْبَسَةُ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ ابْنُ الْمُسَيَّبِ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِهِ بِإِيلِيَائَ بِقَدَحَيْنِ مِنْ خَمْرٍ وَلَبَنٍ فَنَظَرَ إِلَيْهِمَا فَأَخَذَ اللَّبَنَ قَالَ جِبْرِيلُ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي هَدَاکَ لِلْفِطْرَةِ لَوْ أَخَذْتَ الْخَمْرَ غَوَتْ أُمَّتُکَ
عبدان، عبد ﷲ، یونس، (دوسری سند) احمد بن صالح، عنبسۃ، یونس، ابن شہاب، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم بیت المقدس تشریف لے گئے آپ کے سامنے دو پیالے پیش کئے گئے ایک میں شراب تھا اور دوسرے میں دودھ تھا آپ نے دونوں کی طرف دیکھا اور پھر دودھ کا پیالہ لے لیا حضرت جبریل نے عرض کیا کہ الحمد للہ کہ خدا نے آپ کو پیدائشی راستہ یعنی اسلام بتایا اگر آپ شراب کے پیالہ کو ہاتھ میں لے لیتے تو آپ کی امت گمراہی میں گرفتار ہوجاتی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment