کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ بے شک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں۔
حدیث نمبر
4445
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ الْهَادِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا التَّسْلِيمُ فَکَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْکَ قَالَ قُولُوا اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَرَسُولِکَ کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی آلِ إِبْرَاهِيمَ وَبَارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَبُو صَالِحٍ عَنْ اللَّيْثِ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلَی آلِ إِبْرَاهِيمَ
عبد ﷲ بن یوسف، لیث، ابن ہاد، عبد ﷲ بن خباب، حضرت ابوسعید خدری سے روایت کرتے ہیں کہ ہم نے آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا کہ یا رسول ﷲ! ہم سلام بھیجنا تو جانتے ہیں مگر درود بھیجنے کا طریقہ ہم کو معلوم نہیں ہے؟ آپ نے فرمایا تم صلوۃ اس طرح بھیجا کرو" اللھم صل الخ" یعنی اے ﷲ رحمت بھیج محمد پر جو تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں جس طرح تو نے آل ابراہیم پر رحمت بھیجی اور محمد صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی آل پر برکت نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم پر برکت نازل فرمائی اس حدیث کو ابوصالح لیث کی روایت میں اس طرح کہتے ہیں کہ آخر میں علی ابراہیم کی جگہ علی آل ابراہیم آیا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment